خیبر پختونخوا

چارسدہ: حساس ادارے کے آفس پر حملے میں ایف سی اہلکار جاں بحق، حملہ آور بھی مارا گیا

چارسدہ میں حساس ادارے ایم آئی کے دفتر پرحملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا ہے جبکہ جوابی کاروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ چ
پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور بعد میں دفتر کے بیلڈنگ میں گھسنے کی کوشش کی جسکو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ تاہم فائرنگ کے نتیجے ایف سی اہلکار مسلم خان جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او چارسدہ شیعب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ میں پہلے سے دہشت گردانہ کاروائی کی اطلاع موصول ہوئی تھی حملہ اور نے پولیس اور چارسدہ سرکٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کے منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنادیا۔

خیال رہے کہ حملہ آور نے جس عمارت میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اس میں ڈپٹی کمشنر آفس کے علاوہ کئی دیگر حساس اداروں کے دفاتر شامل ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا ہے اور اطراف میں واقع سکولز کو بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button