خیبر پختونخوا

پشاور میں تین کمرشل پلازے سیل کردئیے گئے

پشاور (ٹی این این)ضلعی حکومت نے نشتر آباد ¾ گلبہار اور فقیر آباد میں نقشوں کی خلاف ورزی کرنےوالے تین کمرشل پلازے سیل کر دیئے جبکہ غفلت برتنے پر بلڈنگ انسپکٹر عامر زیب اور چیف بلڈنگ انسپکٹر ملک عزیز بھی معطل کر دئیے گئے ۔
ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے پیر کے روز ضلع ناظم شکایات سیل شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اس موقع پر نشتر آباد میں زیر تعمیر یونائیٹڈ میڈیکل سنٹر کی تعمیر میں نقشے کی خلاف ورزی اور پلازہ کی تعمیر کی و جہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پلازہ سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اسی طرح گلبہار میں گلبہار شاپنگ سنٹر کو تہہ خانہ میں دکانیں قائم کرنے اور تہہ خانے کو پارکنگ کےلئے استعمال نہ کرنے پر پلازہ کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ اسی طرح فقیر آباد میں زیرتعمیر پلازہ کے تہہ خانے میں دکانیں بنانے اور تہہ خانہ پارکنگ کیلئے مختص نہ کرنے پر پلازہ پر کام بند کرنے اور پلازہ سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ضلع ناظم پشاور نے فرائض میں غفلت برتنے پر بلڈنگ انسپک
ٹر عامر زیب او ر چیف بلڈنگ ا نسپکٹر ملک عزیز کو معطل کرنے اور انکوائری رپورٹ طلب کرلی جبکہ اے ٹی او پی اشراق اورایکسین رشید اللہ سے بھی وضاحت طلب کرلی ہے۔ ضلع ناظم نے ایکسین کو ضلع میں زیر تعمیر تمام پلازوں کاریکارڈ اور نقشے طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں تمام غیر قانونی اورنقشہ کے بغیر ہونےوالے اور پلازوں کے تہہ خانوں کو پارکنگ کےلئے مختص نہ کر نےوالے پلازوں کےخلاف گرینڈ کریک ڈاﺅن شروع کرنے کے احکامات جار ی کیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button