خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت کا دلیپ کمار اور کپور حویلی کو خریدنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے دلیپ کمار اور کپور حویلی کو خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور کپور خاندان کی کپور حویلی کے لئے رقم مختص کر دی گئی۔

محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈی سی پشاور کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس میں دونوں گھروں پر سیکشن فور نافذ کرکے قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد کا کہنا ہے کہ دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں۔ دونوں گھروں کی خریداری کے لئے فنڈ محکمہ آثار قدیمہ ادا کرے گا۔ مالکان نے کئی بار دونوں گھروں کو مسمار کرنے اور پلازہ بنانے کی کوشش کی۔ شہر کے اندر 18 سو کے قریب مزید تاریخی اور تین دہائی قدیم گھر موجود ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button