خیبر پختونخوا

غیر حاضری پر 29 اساتذہ ، ایک چوکیدار معطل

بٹگرام(ٹی این این ) محکمہ تعلیم بٹگرام نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 29اساتذہ کو معطل کر دیا ہے،1چوکیدار کو ملازمت سے برخاست کرتے ہوئے 1لاکھ روپے کی ریکوری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بٹگرام ریاض خان سواتی نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف پرائمری اور مڈل سکولوں کے عرصہ دراز سے غیر حاضر اساتذہ کو معطل کر دیا ہے جبکہ جی پی ایس پوکل کے چوکیدار کو مسلسل غیر حاضر رہنے پر ملازمت سے فارغ کرتے ہوئے اس پر ایک لاکھ روپے کی ریکوری ڈال دی ہے ۔
اس ضمن میں ڈی ای او ریاض خان سواتی نے بتایا کہ انڈیپنڈنٹ مانیٹرک یونٹ (آئی ایم یو ) کی رپورٹ کی روشنی میں عرصہ دراز سے غیر حاضر اساتذ ہ کو معطل کر کے انکوائری کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو 15روز کے اندر اندر رپورٹ پیش کریں گی جبکہ جی پی ایس پوکل کے چوکیدار جو کہ ہزارہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا اور حکومتی خزانے سے ماہانہ ہزاروں روپے کی تنخواہ وصول کررہا تھا اسکو سروس سے برطرف کر کے اس پر ریکوری ڈال دی گئی ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button