خیبر پختونخوا
ہزارہ یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

پشاور (ٹی این این)ناقص سکیورٹی کے انتظامات پرہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن میجر (ر) شرین کو نامزد کیا گیا ہے ۔
شنکیاری پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ شنکیاری کے ایس ایچ او افتخا احمد خان کی مدعیت میں درج کرائی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ جامعہ ہزارہ کی چاردیواری کی انچائی کافی کم ہے اور دیواروں کے اوپر خاردار تار یں بھی نہیں بچھائی گئیں جبکہ یونیورسٹی میں سکیورٹی کیلئے گارڈز بھی تعینات نہیں کئے گئے ہیں۔