خیبر پختونخوا

باچا خان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

چارسدہ (ٹی این این ) دہشتگردی کا نشانہ بننے والی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کوغیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، عمارت کی مرمت اور سکیورٹی کی انتظامات کو بہتر بنانے کے بعد مقامی پولیس کی اجازت سے یونیورسٹی کو کھلا جائیگا ۔
یہ فیصلہ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں منعقدہ تمام جامعات کے وی سیز کے اجلاس میں کیا گیا ۔ باچا خان یونیورسٹی کے ترجمان سعید خان کے مطابق اٹھارہ جنوری کو ہونے والی دہشتگردی کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے جس کی تعمیر و مرمت ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ سردی کی شدت میں اضافے اور سکیورٹی کی صورتحال مزید بہتربنانے کی غرض سے جامعہ کی بندش کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرمت کرنے کے بعد سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جائیگا جس کے بعد باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پولیس کی اجازت سے کھولا جائیگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button