خیبر پختونخوا

باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کھل گئی

چارسدہ (ٹی این این ) دہشتگردی کے واقعے کے چھ روز بعد باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کوکھول گیا ہے اور جامعہ میں تدریسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سانحے میں شہید ہونیوالے 22طلباء او راساتذہ کیلئے قرآن خوانی اور زخمیوں کیلئے دعا کا اہتمام کیاگیا۔
باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے میڈیا انچارج سعید خان نے بتایا کہ جامعہ میں تدریسی امور شروع ہوگئے ہیں اور طلبہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حملے سے طلبہ کے حوصلے مزید بلند ہونگے ۔دوسری جانب سے یونیورسٹی کے طلبہ تنظیموں نے سکیورٹی بڑھانے کیلئے جامعہ کے سامنے دھرنا دیا ۔

Back to Conversion Tool

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button