خیبر پختونخوا

مردان: بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم سہولت کاروں سمیت گرفتار

مردان کے علاقے تخت بھائی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم اور انکے دو سہولت کارملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیاجبکہ مقامی عدالت نے تینوں ملزموں کو دودن جوڈیشل ریمانڈپوراہونے پرمردان جیل بھیج دیا۔

اس سلسلے میں سرکل ڈی ایس پی تخت بھائی بشیر احمد یوسفزئی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 9 جولائی کی شام 13/14 سالہ کمسن موٹر مکینک صفیح اللہ ولد سعید اللہ سکنہ بسم اللہ کالونی تخت بھائی کام کےبعد  مستری خانے سے اپنے گھر جارہے تھے کہ تخت بھائی چارسدہ روڈ کامران کے قریب کھڑے ہوئے تین موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان امجد ولد حضرت علی ، محمد یاسر ولد شیر بھادر اور عماد ولد ظہور نے روک کرپستول کی نوک پر قریبی کھیتوں میں لے گئے۔

اس دوران ملزم امجد ولد حضرت علی نے بچے کے ساتھ حلاف وضع فطری عمل کرنے کے بعد تینوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ساڑو شاہ پولیس نے متاثرہ بچے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی کو معائنہ کرنے کے لئے گئے۔

انھوں نے بتایا کہ ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کی فوری ہدایت پر سرکل ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں تھانہ ساڑو شاہ کے ایس ایچ او فیض محمد خان اور تفتیشی افسر جمشید خان پر مشتمیل ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرکے تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے پستول اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔

دو روز کسٹڈی کے دوران ملزموں نے اقرار جرم کرلیا۔پولیس نے تینوں ملزموں کو سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ راشد علی خان کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے مردان جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button