خیبر پختونخوا

لوئر دیر: مکان کی چھت گرنے سے باپ دو بیٹیوں سمیت جاں بحق

ضلع لوئردیر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ جمعرات دن علاقہ تالاش کے دور افتادہ گاوں پٹو میں سحری کے اوقات کے دوران پیش آیا۔

جان بحق ہونے والے میں محمد نظیر اور انکی دو بیٹاں شامل ہیں۔جان بحق محمد نظیر کی عمر 35 سال ، انکی بیٹاں اٹھ سالہ رومیسہ اور چار سالہ قدسیہ ملبے تلے دب گئی۔مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت امدادی سرگرمیاں اور رسیکیو کاروائیاں شروع کرکے ملبے سے جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں نکال لی۔

گھر کے دیگر افراد سحری کیلئے باہر تھے جو حادثہ میں بال بال بچ گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button