خیبر پختونخوا

چارسدہ: باچاخان یونیورسٹی طلبا تنظیموں کا کل سے دھرنا دینے کا اعلان

چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں نے ادار پر کئے گئے حملے اور دیگر مطالبات منوانے کے میں کل دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی کھولنے کی دوبارہ نوٹیفیکیشن وائس چانسلر فضل رحیم مروت کی جانب سے جاری کیا گیا۔ طلبا تنظیمی اتحاد کے جنرل سیکرٹری احتشام نے ٹی این این کو بتایا کہ اس موقع پر دھرنے کا مقصد یونیورسٹی میں سیکورٹی کی انتظامات کو بہتر بنانا اور یونیورسٹی پر کئے گئے حملے میں شہید طلبا ، اساتذہ اور دیگر سٹاف کے لئے  اعلان شدہ رقم کی فراہمی کے حکومت پر زور ڈالنا ہے۔

احتشام کا کہنا تھا کہ اس دھرنے میں یونیورسٹی اساتذہ اور دیگر عملے کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اس دھرنے کے بعد یونیورسٹی میں امن کے نام سے ایک واک کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

باچا خان یونیورسٹی پر گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں کے حملے میں بیس طلبا، ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور ایک لائبریری اسسٹنٹ جاں بحق ہوگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button