خیبر پختونخوا

پاک افغان سرحد سیل کرنے میں بڑی رکاوٹ کسٹم اہلکار ہے: پرویز خٹک

وزیراعلٰی پرویزخٹک نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے صوبے میں ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتے کو نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حالت جنگ میں ہے اور ہنگامی بنیادوں پر گھر گھر تلاشی کا مہم چلایا جائے۔ ان کے مطابق اس دوران عوام کو مشکلات ضرور پیش آٗینگی لیکن محفوظ مستقبل کی خاطر یہ مشکلات جھیلنی پڑینگی۔

 وزیراعلٰی نے افغانستان کے ساتھ بارڈرکو سیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کسٹم اہلکار اس بارڈر کو بند کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ پاک افغان سرحد سیل ہونے سے سمگلنگ کا روک تھام ہوسکے گا جس سے کئی کسٹم حکام کی ناجائز کمائی رک جائئگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button