خیبر پختونخوا

پشاور میں سی ٹی ڈی کا پانچ دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

 

پشاور کے علاقے شگئی میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق پشاور کے علاقے شگئی میں  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیاکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹس، 2 پستول، 2 ہینڈ گرینیڈ، 3 شارٹ مشین گن، ایک واکی ٹاکی سیٹ، 2 چاقو اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد ملا گوری ضلع خیبر کے پہاڑوں سے داخل ہوئے تھے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button