خیبر پختونخوا

مردان: صنفی تضاد کے موضوع پر مشاعرے کا انعقاد

مردان میں حقوق نسواں کے حوالے سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ غیرسرکاری اداروں آواز فاؤنڈیشن اور   خویندو کور کی جانب سے ترتیب دئے گئے صنفی تضاد کے موضوع پراس مشاعرے میں مرد، خواتین، سیاسی عمائدین اور طالبعلموں نے شرکت کی۔

خویندو کور کی رہنما گلالئ نے اس موقع پر ٹی این این کو بتایا کہ زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی شرکت لازمی ہے اور ادب کے میدان میں بھی ان کی شمولیت کو ترویج دینے کے لئے اس مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ہے ” مشاعرے کا مقصد ہی یہی تھا کہ حق کسے کہتے ہیں، شاعری ایک ایسی چیز ہے جو لوگوں کے دلوں کو چھوتی ہے۔اور اگر ایک شعر بھی مثبت سوچ کے ساتھ آگے پھیلتا ہے تو اس کے اثر میں اضافہ ہوتا ہے “

مشاعرے میں شریک ایک خاتون شاعرہ کا کہنا تھا کہ شعرا کو چاہئے کہ اپنے اشعار میں اسی طرح خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرے کیونکہ انکے اشعار میں کافی اثر ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button