خیبر پختونخوا

پختونخوا پولیس کا چھ عسکریت پسندوں کی گرفتاری کا دعوٰی

ہنگو میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کے دوران مطلوبہ کمانڈر سمیت پانچ عسکریت پسندوں کی گرفتاری کا دعوٰی کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ان گرفتار عسکریت پسندوں کے قبضے سے بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ادارے مے مطابق کلعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو ہفتے کے روز ایک خفیہ سرچ اپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا جن میں کمانڈر خادی گل بھی شامل ہے جس کی گرفتاری پر پختونخوا حکومت نے دس لاکھ روپے کا نقد انعام رکھا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفاتر افراد کے قبضے سے ایک راکٹ لانچر، نو بم، اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پشاور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بم حملوں اور بتہ خوری کے الزام میں مطلوب ایک عسکریت پسند کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ پولیس کے مطابق مفرور فیاض خان کو آج رنگ روڈ سے کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button