خیبر پختونخوا

حریم شاہ نے پورے علاقے کا نام ڈبو دیا: علاقہ مکین

 

یہ چند ماہ پہلے کی ہی بات ہے جب موبائل ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والی دو لڑکیاں حریم شاہ اور صندل خٹک مشہور ہوئیں اور انہیں ’ٹک ٹاک سٹارز‘ کہا جانے لگا۔ ٹک ٹاک پر تو ہر کوئی ہی ویڈیو بناتا ہے، لیکن ان دونوں کے اچانک سے ’سلیبڑیٹی‘ بن جانے کے پیچھے کیا راز تھا؟

یہ کوئی ڈھکی چھپی بات یا راکٹ سائنس نہیں ہے، بس چند پاکستانی سیاست دانوں، اینکرز اور مشہور شخصیات کے ساتھ یا ان کے حوالے سے بنائی گئی ’دھماکے دار‘ ویڈیوز تھیں، جن کی بدولت حریم اور صندل کا نام زبان زد عام ہو گیا۔ لیکن سوال یہی ہے کہ آخر یہ حریم شاہ کون ہیں؟ کہاں سے آئی ہیں؟ ان کا مقصد کیا ہے؟ وہ اہم ترین شخصیات اور مقامات تک پہنچ کیسے جاتی ہیں؟ ان کے شاہانہ طرزِ زندگی کے اخراجات کون اٹھاتا ہے؟ غیر ملکی دوروں پر کیسے جاتی ہیں، وغیرہ وغیرہ۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: حریم شاہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گاؤں ہڑیالہ کی رہائشی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button