خیبر پختونخوا

کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت پانچ عسکریت پسند گرفتار

پشاور (ٹی این این) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب کمانڈر سمیت پانچ کوعسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق عسکریت پسندوں کو ہنگو میں خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیاہے ۔گرفتار عسکریت پسندوں میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر خادی گل بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی ۔ دیگر عسکریت پسندوں میں محمدرشید، صفت شیر، شفیع اللہ اور فدامحمدشامل ہیں۔
گرفتار افراد کے قبضے سے ایک راکٹ لانچر، نو دستی بم‘ ایک کلاشکوف،،ایک ہیوي مشن گن اور پانچ سو کارتوس برآمد ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button