”وفاقی حکومت اپنا وعدہ پورا کرکے ہمیں مستقل کریں”

 

مردان میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کی خواتین اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مردان پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھت جن پر انکے مطالبات درج تھے۔

مظاہرے کی قیادت ٹیچرفرہاد، نگینہ اور عامر سہیل کررہے تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم پچیس سال سے کمیونٹی سکولوں میں پڑھا رہے ہیں اور زیادہ تر اساتذہ اورایج ہوچکے ہیں جبکہ پچھلے سال ہمارے ساتھ مرکزی حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ بیسک کمیونٹی سکولز کے ٹیچرز کو مستقل کیاجائیگا لیکن ابھی تک ہم ریگولر نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا میں چوبیس سو اور پورے ملک میں گیارہ ہزار اساتذہ کمیونٹی سکولوں سے وابستہ ہیں جن میں ستر فیصد خواتین جبکہ تیس فیصد مرد اساتذہ ہیں اور سات لاکھ بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اپنا وعدہ پورا کرکے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کو مستقل کیاجائے۔

یادرہے کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز پراجیکٹ وفاقی محکمہ تعلیم کے زیرنگرانی 1995سے چلاآرہاہے جس میں گھروں اور حجروں میں عارضی طورپر سکولوں میں اساتذہ بچوں کو پڑھارہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button