خیبر پختونخوا

وی سیز کا یونیورسٹیوں میں سکیورٹی کے اقدامات کو بہتر بنانے کا مطالبہ

چارسدہ(ٹی این این)خیبر پختونخوا پبلک سیکٹر کی تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلروں نے صوبے کے اندرتمام یونیورسٹیوں میں سکیورٹی کے اقدامات کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اس ضمن میں خصوصی گرانٹ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں عنقریب وائس چانسلرز پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ،صوبائی گورنر،صوبائی وزیر اعلیٰ ،کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کرینگے اور ان سے یونیورسٹیوں کے اندر سیکورٹی معاملات پر تفصیلی بات کرینگے ۔
باچاخان یونیورسٹی میں جمعہ کے روز پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کا اجلاس زیر صدرات وائس چانسلر باچاخان یونیورسٹی ڈاکٹر فضل رحیم مروت منعقد ہوا جس میں صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے وی سیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہدائے باچاخان یونیورسٹی کی روح کی ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت کی گئی اور سانحہ کے دن سکیورٹی گارڈ ز، مقامی پولیس ، طلباءاورتدریسی ودیگر عملے کی بہادری پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔
شرکاءاجلاس نے وفاقی وصوبائی حکومت سے ترقیاتی فنڈ سے کٹوتی کرکے تمام یونیورسٹیز کے کیمپس میں سکیورٹی انتظامات پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں باچاخان یونیورسٹی کے بہتر شجاعت پر شہید اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حامد خان سمیت دیگر شہداءکو سول ایوارڈ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button