خیبر پختونخوا

کالعدم تنظیم کے دو ملزمان گرفتار

پشاور(ٹی این این)کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بنوں اور پشاور میں دومختلف کارروائیوں کے دوران پولیس پارٹی پر حملوں ،بجلی ٹاوروں کودھماکہ خیزمواد سے اڑانے اور تاجروں سے بھتہ وصولی کےلئے سنگین قسم کی دھمکیاں دینے میں ملوث دو ملزمان کوگرفتارکرلیاہے ۔ ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے بتایاجاتاہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈاکٹرمحمدنعیم ساکن نیامی داﺅدزئی پشاورسے نامعلوم ملزمان تحریک طالبان کے نام سے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیکر پچاس لاکھ روپے بھتہ کو مطالبہ کررہے تھے ۔
محکمہ انسداد دہشتگردی پشاورنے دہشتگردی ایکٹ1987ءکے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کرکے تفتیش کےلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور ایک ملزم فرید اللہ ولد محمدیوسف ساکن بہادرقلعہ متھراکوگرفتار کیاہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button