خیبر پختونخوا

صوبائی حکومت نے ضلعی ناظمین کو چوبیس محکموں کے اختیارات دیدئیے

صوبائی حکومت نے ضلعی ناظمین کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد انہیں چوبیس مختلف محکموں کے اختیارات دیدئیے ہیں جن میں محکمہ تعلیم ، صحت ، پولیس ، بلدیات ا ور جنگلات کے محکمے سمیت چوبیس محکمے شامل ہیں پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام نے ضلعی ناظمین کے انتخاب کے موقع پر دیگر امیدواروں کو ووٹ دینے پر اپنے ممبران کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں تمام تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ ایسے ممبران کی فہرست تیار کریں گذشتہ روز ضلعی ناظمین کا انتخابی عمل مکمل ہوگیااس انتخابی عمل میں پاکستان تحریک انصاف کے ناظمین نو اضلاع میں منتخب ہوگئے ہیں جماعت اسلامی چار سیٹوں کیساتھ دوسرے اور پاکستان مسلم لیگ کے ناظمین تین سیٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر آئے ہیں جمعیت علماء اسلام ، عوامی نیشنل پارٹی ، اور پاکستان پیپلز پارٹی نے دو دو سیٹیں حاصل کی ہیں اور دو دو اضلاع میں ان کے منتخب ناظمین آئے ہیں-

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button