باوفا نوجوان جس نے بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کی

مانیٹرنگ ڈیسک
عموما ایسی خبریں دیکھنے کو ملتی ہے جس میں لڑکے یا لڑکی کی جانب سے شادی کے وعدے کو توڑا گیا ہوتا ہے اور لڑکے یا لڑکی پربے وفائی کا الزام ہوتا ہے تاہم آپ نے ایسا کبھی نہیں سنا ہوگا کہ دوسروں کو تکلیف سے بچانے کے لیے ایک نوجوان بیک وقت اپنی 2 گرل فرینڈز کو شریک حیات بنالے۔
ایسا انوکھا واقعہ انڈونیشیا میں رواں ماہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے بیک وقت 2 لڑکیوں سے شادی کرلی کیونکہ وہ کسی کا دل دکھانا نہیں چاہتا تھا۔
اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ 18 اگست کو وائرل ہوئی تھی جس میں شادی کی تقریبات کے مختلف مناظر دکھائے اور ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔ یہ تقریب انڈونیشیا کے علاقے مغربی کالیمانتان کے ایک گاﺅں ایئرٹرپ میں ہوئی۔
اس نوجوان نے شادی کے حوالے سے جو وجہ بتائی وہ بھی انتہائی دلچسپ ہے۔ اس کا کہنا تھا ‘میرا دل کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا، اسی لیے میں نے دونوں سے بیک وقت شادی کا فیصلہ کیا’۔
حیران کن طور پر دونوں خواتین بلکہ ان کے گھروالے بھی اس کے لیے ہنسی خوشی تیار ہوگئیں۔ ویسے انڈونیشیا میں مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں کا رواج کافی عام ہے مگر ایک ساتھ 2 خواتین سے شادی عام نہیں۔
ویسے رواں سال کویت میں بھی شادی کے حوالے سے ایک عجیب ترین واقعہ پیش آیا تھا۔ درحقیقت ایک نوبیاہتا جوڑے نے دنیا کی مختصر ترین شادی کا انوکھا ریکارڈ بنادیا ہے جس میں دلہن نے صرف 3 منٹ بعد ہی لی۔
رپورٹس کے مطابق کمرہ عدالت میں شادی کے معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں فریقین کمرہ عدالت سے باہر جارہے تھے کہ دلہن حادثاتی طور پر پھسل گئی، تاہم اس موقع پر دولہا نے ان کی مدد کرنے کی بجائے پھسلنے پر اپنی بیگم کو ’بیوقوف‘ کہا۔
دلہن کے لیے یہ بات ناقابل برداشت تھی اور انہوں نے جج سے فوری طور پر ان کی شادی ختم کرنے کا کہا، اس طرح یہ جوڑا محض 3 منٹ کے لیے شادی کے بندھن میں بندھا۔