بین الاقوامی

افغانستان سے دہشتگردوں کے حلاف کاررائی میں مدد کا مطالبہ

پشاور (ٹی این این) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان کی اعلیٰ قیادت سے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے میں ملوث عناصرکی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور افغانستان میں ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان کیمبل سے فون کے ذریعے رابطہ کیا اور ان سے اس واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات کا تبادلہ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان نے بدھ کی شب ایک اخباری کانفرنس میں کہا تھا کہ چارسدہ حملے میں ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی ہے مگر ابھی تحقیقات مکمل ہونے تک ان تفصیلات کو منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا۔
ترجمان نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ نے افغان رہنماؤں اور امریکی جنرل سے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرنے، ان کے خلاف کارروائی میں مدد دینے اور انھیں قانون کے کٹہرے میں لانے میں مدد دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button