بین الاقوامی

ایران سعودی تنازعہ ختم کرنا مقدس مشن ہے : وزیر اعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران تنازعے کا خاتمہ مقدس مشن ہے اور پاکستان اپنا فرض نبھا رہا ہے۔ خیال رہے کہ منگل کو پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے تہران پہنچی تھی۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کے لیے ان سے کسی نہیں کہا بلکہ انھوں نے یہ قدم خود اٹھایا ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہو جائےگی۔

سرکاری زرائع کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ اپنے دورے سے بہت زیادہ مطمئن ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button