بین الاقوامی

افغانستان میں بحالی امن کے حوالے سے اجلاس ختم ، اعلامیہ جاری

پشاور (ٹی این این) افغانستان میں قیام امن کیلئے چار ملکی اجلاس میں افغان طالبان کو جلد مذاکرات کے میز پر آنے کو کہا ہے ۔ گزشتہ روز افغانستان کے شہر کابل میں افغان امن بحالی کے دوسرے مرحلے کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے حکومت اور طالبان مذاکرات کے ایک میز پر آجائے اور طالبان سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک کی ترقی و عوام کی خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ تمام مسائل حل کرکے تمام اختلافات ختم کریں۔ اجلاس میں چارممالک افغانستان ‘ پاکستان‘چین اور امریکہ کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی اتقاق ہوا۔
اس سلسلے میں افغانستان کے وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کا کہناتھاکہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے راہ ہموار کریگی ۔ یاد رہے کہ افغانستان میں بحالی امن کیلئے چارملکی اجلاس کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button