بین الاقوامی

نواز شریف ایران۔سعودی مصالحتی مشن پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر اعظم نواز شریف ایران. سعودی اختلافات کی وجہ سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پیر کو ’مصالحتی مشن‘ پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کو ریاض کے گورنر نے خوش آمدید کہا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ زرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سعودی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ پاکستانی دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق اپنے اس دورے کے دوران وہ منگل 19 جنوری کو ایران بھی جائیں گے اور دونوں ممالک کے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button