بین الاقوامی

افغانستان: سیاست دان کے گھر پر خودکش حملہ، تیرہ افراد جاں بحق

افغانستان صوبے ننگرہار کے جلال آباد شہر میں ایک معروف سیاستدان کےگھر پر ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اتوار کو ہونے والے اس حملے میں 14 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ حملہ عبیداللہ شینواری کےگھر پر ہونے والے جرگے کے دوران ہوا ہے تاہم عبداللہ شینواری اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ چار ممالک کے امن مذاکرات سے قبل بدھ کو ایک حملہ ہوا تھا۔ امن مذاکرات کا مقصد جنگجوؤں کے ساتھ مذاکرات کی بحالی تھا۔ خیال رہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ افغانستان میں ہونے والا دوسرا حملہ ہے۔

گذشتہ ہفتے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے پاکستانی قونصل خانے کو نشانہ بناتے ہوئے چار گھنٹے تک افغان افواج سے فائرنگ کا تبادلہ کیا تھا۔ شینواری ننگرہار صوبے کی معروف شخصیت ہیں اور صوبائی کونسل کے رکن ہیں جبکہ ان کا خاندان وہاں کی مقامی سیاست میں سرگرم ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button