بین الاقوامی

افغانستان، کابل میں جاری ایک مذہبی تقریب کے دوران دھماکہ، 40 جاں بحق 80 سے زائد زخمی

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری میلاد النبیﷺ کی تقریب میں ہوا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں افراد موجود تھے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جاری ایک مذہبی تقریب کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری میلاد النبیﷺ کی تقریب میں ہوا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں افراد موجود تھے۔

ادھر افغان وزارت صحت نے 40 افراد کے جاں بحق اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش دھماکہ رپورٹ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیموں کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button