بین الاقوامی

پاکستان نے امریکہ کیلئے کچھ نہیں کیا اس لیے اسکی امداد بند کردی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو سالانہ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر سے زائد امداد دی ہے لیکن پاکستان نے امریکہ کیلئے کچھ کرنے کی بجائے الٹا اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا اس لیے اس کی امداد بند کردی گئی ہے۔

امریکی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو سالانہ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر سے زائد امداد دی ہے لیکن پاکستان نے امریکہ کیلئے کچھ کرنے کی بجائے الٹا اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر کسی کو یہ معلوم تھا کہ اسامہ بن لادن فوجی اکیڈمی کے پاس ہی رہائش پذیر ہے لیکن اس سلسلے میں ہمیں کسی نے خبردار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 2011ء میں امریکی نیول سپیشل وارفئیر ڈولپمنٹ گروپ فورسز نے ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ پر ہیلی کاپٹر سے حملہ کیا تھا اور اسا مہ بن لادن کو مار دیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم پاکستان کو اب مزید یہ رقم نہیں دی جائے گی اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا اور ہمارے لیے کوئی ایک کام انجام نہیں دیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ہمارے حکام کو الو سمجھتا ہے حالانکہ پاکستان میں شدت پسندوں کی پناہ گاہیں اب بھی ہیں جن کی پاکستان مدد کرتا آرہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر امداد پہلے ہی معطل کی جا چکی ہے ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ پاکستان نے عسکریت پسند گروہوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نہیں کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس یکم جنوری کو اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ گزشتہ 15 برس میں امریکا نے پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی رقم دی جس کے بدلے پاکستان نے جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا تھا کہ شدت پسندوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی ہر طرح امداد بند کرے گی تاکہ حکومت پاکستان کو معلوم ہو کہ امریکہ کا معاون نہ بننے پر معاملات پہلے کی طرح نہیں رہیں گے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button