بین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، شیخ محمد بن زید سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور اور مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور اور مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

صدارتی محل پہنچنے پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمدبن زید بن سلطان النہیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر یو اے ی کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بھی موجود تھے۔

شیخ محمدبن زید بن سلطان النہیان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے علاقائی اور عالمی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یو اے ای کے وزیر مملکت سلطان بن جابر نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

قبل ازیں ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہیان نے دی تھی۔ دورے کے دوران سرمایہ کاری امور پر مذاکرات ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے، جہاں سعودی عرب اور چین کے بعد سب سے بڑا پیکیج ملنے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم عمران خان یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button