بین الاقوامی

کابل، مظاہرے کے دوران دھماکے سے 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

افغان حکومتی ترجمان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خودکش حملہ آور مظاہرین کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 10 افراد کی ہلاکت جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا گیا جس میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

دوسری جانب افغان حکومتی ترجمان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خودکش حملہ آور مظاہرین کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 8 افراد کی ہلاکت اور متعدد زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایک عینی شاہد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دھماکہ ان کی نظروں کے سامنے ہوا جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 3 خواتین جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button