بین الاقوامی

افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 20 اہلکار ہلاک

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چیک پوسٹ میں 50 اہلکار تعینات تھے جن میں سے بعض زخمی جبکہ متعدد لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان طالبان نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چیک پوسٹ میں 50 اہلکار تعینات تھے جن میں سے بعض زخمی جبکہ متعدد لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک سینئر فوجی اہلکار کا شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ حملے کے چند گھنٹے بعد ان کا چیک پوسٹ سے رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ نہیں جانتے کہ باقی کے فوجی اہلکار کس حال میں ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ  کیا کہ حملے میں 30 اہلکار مارے گئے جس کے بعد چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا گیا۔

قبل ازیں پیر کو بھی طالبان نے غزنی میں اسی نوعیت کی کارروائی میں 13 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور ایک اہم چوکی پر قبضہ کر لیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button