بین الاقوامی

ڈاکٹر عمز زاخیلوال مستعفی، عاطف مشال پاکستان میں نئے افغان سفیر نامزد

اس حوالے سے باضابطہ طورپر حکومتِ پاکستان کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا اعلان کردیا جائے گا۔

افغانستان کی حکومت نے عاطف مشال کو عمر زاخیلوال کی جگہ پاکستان میں اپنا نیا سفیر نامزد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عمر زاخیلوال کے مستعفی ہوجانے کے بعد عاطف مشال کو پاکستان میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ طورپر حکومتِ پاکستان کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عاطف مشال اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button