بین الاقوامی

امریکہ کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ

خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جو ہدف دیا گیا اسے پورا کیا جائے گا اور اگر جنوبی سرحد پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کی گئیں تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

امریکہ نے ایک بار پھر ڈو مور‘کا مطالبہ دہراتے ہوئے پاکستان پر واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کیلئے واشنگٹن کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستانی قیادت سے چند ہفتے پہلے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان پر واضح کردیا کہ امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

مائیک پومپیو نے امید  ظاہر کی کہ پاکستان کو جو ہدف دیا گیا اسے پورا کیا جائے گا اور اگر جنوبی سرحد پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کی گئیں تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

گزشتہ ہفتے امریکی دفتر خارجہ کے قائم مقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ہنری انشر نے بھی کہا تھا کہ عمران خان حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے مواقع موجود ہیں تاہم اس کیلئے پاکستان کو افغانستان کے حوالے سے اپنی پرانی پالیسی ختم کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغان پالیسی میں تبدیلی تک پاکستان پر دباؤ جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے چند روز قبل پاکستان کے مختصر دورہ پر آئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اورامریکا کو درپیش مشترکہ چیلنجز کو دہرایا تھا اور نئی پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر مشترکہ مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button