بین الاقوامی

افغانستان، انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ، امیدوار سمیت 8 جاں بحق

گورنر ہلمند کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے افغانستان کے جنوبی شہر لشکرگاہ میں صالح محمد آسکزئی کے الیکشن آفس میں خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں صالح سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں جاری ایک مہم کے دوران خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں امیدوار سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

گورنر ہلمند کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے افغانستان کے جنوبی شہر لشکرگاہ میں صالح محمد آسکزئی کے الیکشن آفس میں خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں صالح سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صالح محمد پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہے تھے جنہوں نے مثبت تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا۔

حملے کی ذمہ ادری تاحال کسی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جبکہ شدت پسندوں کو انتخابی روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ افغان طالبان نے دو روز قبل انتخابات کو ای بوگس عمل قرار دیتے ہوئے امیدواروں کو متنبہ کیا تھا کہ اس عمل سے خود کو دور رکھیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button