بین الاقوامی

افغانستان، 40 دن کی بندش کے بعد جلال آباد میں واقع پاکستانی قونصلخانہ دوبارہ کھول دیا گیا

واضح رہے کہ 29 اگست کو پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔

افغانستان کے شہر جلال آباد میں واقع پاکستانی قونصل خانہ افغان حکام سے معاملات طے ہونے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

واضح رہے کہ 29 اگست کو پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔

40 دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھلنے پر ہزاروں افغان باشندے ویزا کے حصول کے لئے جلا ل آباد قونصل خانہ پہنچ گئے۔

اس سے قبل گزشتہ رو زپاکستان نے افغانستان میں بند قونصل خانہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے پہلے بیرونی دورے پر کابل گئے تھے جہاں علاقائی صورتحال سمیت جلال آباد قونصل خانے کی بندش کے حوالے سے بھی افغان اعلی سطحی حکام کے ساتھ ان کی بات چیت ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button