بین الاقوامی
پاکستانی خاتون کا سعودی حکام کو قران پاک کے منفرد نسخے کا تحفہ
صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ اس خاتون نے یہ کامل نسخہ 32 برس کے عرصے میں کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے تیار کیا۔

پاکستانی خاتون نسیم اختر نے قرآن پاک کا منفرد نسخہ مدینہ منورہ کے عجائب گھر کو تحفے کے طور پر پیش کر دیا۔
صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ اس خاتون نے یہ کامل نسخہ 32 برس کے عرصے میں کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے تیار کیا۔
حیرت انگیز طور پر اس کی تیاری میں نہ تو قلم اور نہ ہی کوئی اور تحریری مادہ استعمال کیا گیا، بلکہ سوئی دھاگے کی مدد سے انہوں نے آیات لکھنا شروع کیں۔
نسیم اختر نے یہ کام سن 1987 میں شروع کیا اور رواں سال ہی اسے مکمل کیا تھا، جن کی خواہش تھی کہ وہ اسے مدینہ کے عجائب گھر میں رکھوانا چاہتی ہیں۔