بین الاقوامی

ننگرہار میں خودکش حملہ، 30 افراد جاں بحق متعدد زخمی

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر ننگرہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں ایک خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر ننگرہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
افغان حکام کے مطابق دھماکہ ضلع کامہ میں ہوا جہاں 20 روز بعد ہونے والے انتخابات میں بطور آزاد امیدار حصہ لینے والے عبد الناصر مومند کے حامی ایک شخص کے ہاں لوگ جمع ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ افغان پارلیمانی انتخابات کیلئے مہمم کا آغاز جمعہ سے کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button