پاکستان کسٹمز اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام پر مشتمل وفد کا امریکہ کا مطالعاتی دورہ مکمل
وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں ہوم لینڈ سیکیورٹی انوسٹی گیشن کے ہیڈکوارٹرز، اسی ادارے کے سان ڈیاگو میں واقع فیلڈ آفس اور کیلی فورنیا میں محکمہ داخلہ کے دفاتر کا دورہ کیا اور اعلی پیمانے پر سرحدی انتظامات بارے آگاہی حاصل کی۔

پاکستان کسٹمز کے پانچ جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایک اہلکار حال ہی میں امریکہ کا مطالعاتی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔
وفد کی میزبانی امریکی سفارتخانے کے انٹرنیشنل نارکاٹکس ایند لاء انفورسمنٹ سیکشن (آئی این ایل) اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے کی جبکہ وفد نے واشنگٹن ڈی سی، سان ڈیاگو اور کیلی فورنیا کے دورے کیے۔
وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں ہوم لینڈ سیکیورٹی انوسٹی گیشن کے ہیڈکوارٹرز، اسی ادارے کے سان ڈیاگو میں واقع فیلڈ آفس اور کیلی فورنیا میں محکمہ داخلہ کے دفاتر کا دورہ کیا اور اعلی پیمانے پر سرحدی انتظامات بارے آگاہی حاصل کی۔
کیلی فورنیا میں واقع ایک داخلی راستے کا دورہ کرتے ہوئے وفد نے افغانستان کے ساتھ واقع سرحد سمیت ملک کے بڑے بڑے داخلی مقامات پر بہتر نظم و نسق کے سلسلے میں امتناع، تفتیش کے طریقہ کار، ٹاسک فورس کی حرکیات و دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس حواے سے امریکی سفارتخانے کے آئی این ایل دائریکٹر جیسن ڈونون کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام، تجارت اور ترقی و خوشحالی سمیت بارڈر پر غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی سپورٹ جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پر تعینات اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ دیرینہ تعاون بھی جاری رکھا جائے گا۔