بین الاقوامی

جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے اور بھارت میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں جبکہ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے اورعالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جنگ کی باتیں کر رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے اور بھارت میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں جبکہ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے اورعالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جنگ کی باتیں کر رہی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی جنگ کے لئے تیار نہ ہو، پاک فوج ایک تجربہ کار اور بہادر فوج ہے اور ہم  جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جب کہ ہم امن کے راستے پر چلیں گے تاہم کسی کی امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا یا کسی بھی قسم کی کارروائی ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ مذاکرات کی ٹیبل سے فرار ہوا لیکن حکومت پاکستان آج بھی دعوت دیتی ہے کہ آئیں اور ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف امن و امان کی صورتحال خراب نہ کریں، ہم نے کسی بھی فوجی کی لاش کی بے حرمتی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا لیکن ہم نے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا اور بہت سی قربانیوں کے بعد امن قائم کیا اور ہمیں پتا ہے کہ امن پسندی کی کیا قیمت ہے اس لیے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اگر ایک طرف بھارت نیویارک میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات  کیلئے حامی بھرنے کے بعد اس سے صاف مکر گیا تو دوسری جانب بھارتی آرمی چیف نے بھی ایک دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تکلیف دینے اور اسے جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button