بین الاقوامی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں ایک روز قیام کے بعد نیویارک جائیں گے اور وہاں اپنے امریکی ہم منصب مائک پومپیو سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں ایک روز قیام کے بعد نیویارک جائیں گے اور وہاں اپنے امریکی ہم منصب مائک پومپیو سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی دورے میں کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں تاجروں اور صحافیوں سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت نے وزرائے خارجہ کی ملاقات کیلئے حامی بھرنے کے بعد کشمیر کی موجودہ صورتحل کی شہ لے کر یہ ملاقات منسوخ کر دی تھی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی وکٹری سپیچ میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھ اور کہا تھا کہ انڈیا ایک قدم آگے آئے گا تو ہم دو قدم آگے جائیں گے۔

بعدازاں وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے مبارکباد کے خط کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے وزرئے خارجہ کے درمیان ملاقات کی تجویز پیش کی تھی جو قدرے توقف کے ساتھ بھارت نے قبول کر لی تھی۔

یہ ملاقات نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز پر ہونا تھی جس سے اب بھارت مکر گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button