بین الاقوامی

ایران: فوجی پریڈ پر حملے میں 8 گارڈز ہلاک، 20 افراد زخمی

ایران کے شہر اہواز میں 1980 میں عراق کے ساتھ جنگ کو 38 سال مکمل ہونے کے حوالے سے فوجی پریڈ جاری تھی، جس میں دہشت گردوں کے گروپ نے حملہ کر دیا۔

جنوب مغربی ایران میں فوجی پریڈ پر حملے میں پاسداران انقلاب کے 8 گارڈز ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق ایران کے شہر اہواز میں 1980 میں عراق کے ساتھ جنگ کو 38 سال مکمل ہونے کے حوالے سے فوجی پریڈ جاری تھی، جس میں دہشت گردوں کے گروپ نے حملہ کر دیا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘آئی آر این اے’ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں پاسداران انقلاب کے 8 گارڈز ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ‘فارس’ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دو مسلح دہشت گردوں نے پہلے تقریب کے شرکا پر فائرنگ کی اور پھر سرکاری افسران پر حملے کی کوشش کی تاہم انہیں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اہواز شہر عراق کی سرحد کے ساتھ موجود تیل سے مالا مال ایرانی صوبے خوزستان کا دارالحکومت ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button