بین الاقوامی

افغانستان، طالبا ن کے حملوں میں 68 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 98 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ننگرہار میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران خود حملے میں 30 افراد جبکہ گزشتہ روز میدان وردک میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر طالبان کے حملے میں 68 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 30 افرادہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آور نے ضلع پولیس افسر  کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے کے دوران ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں  طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حملے کی ذمہ داری بارے تاحال کسی جانب سے دعوی نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز میدان وردک صوبے میں پولیس ہیڈ  کوارٹرز دھاوا بولتے ہوئے طالبان نے 65 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کا ہلاک کر دیا۔

Athreat.)

صوبائی حکومت میں شامل ایک اعلی عہدیدار کا ایک فوجی کمانڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع دامیرداد کے پولیس ہیڈکوارٹر حملے میں 68 اہلکار مارے گئے جبکہ طالبان کو بھی مبینہ طور پر بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک اور اعلی عہدیدار کا مگر اس حوالے سے کہنا تھا کہ ضلع مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد انہوں نے 40 بتائی۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا دامیر داد کی فتح کا دعوی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملے میں 70 افغان اہلکار مارے گئے جبکہ چار طالبان جنگجو شہید اور چھ زخمی ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button