بین الاقوامی

امریکی کمپنیوں سربراہان کے وفد کا دورہ پاکستان

پشاور (ٹی این این) انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور اشیائے صرف کے شعبوں میں کام کرنے والی صف اول کی امریکی کمپنیوں کے سینئر اہلکاروں پر مشتمل یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے ایک 62 رکنی تجارتی وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور دوطرفہ تجارت اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ملاقاتیں کیں۔
وفد نے وزیر اعظم کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت خرم دستگیر خان اورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل بھی شامل ہیں۔
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات کے دوران پاکستان میں امریکی کمپنیوں کیلئے مواقع اوردرپیش چیلنجز سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر سفیر ڈیوڈ ہیل نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھانے کے حوالے سے امریکی عزم کا اعادہ کیا کہ اقتصادی روابط پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کاکلیدی حصہ ہیں اور امریکی حکومت ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button