بین الاقوامی

افغانستان : پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے بدھ کی صبح قونصل خانے کے قریب کھڑٰی گاڑی کے ساتھ خود کو اڑادیا جس کی وجہ سے گاڑی میں موجود چار پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ گویا اس خودکش حملے کا نشانہ پاکستانی قونصل خانہ تھا۔ خیال رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان طالبان سے مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے دو دن قبل اسلام آباد میں پاکستان، افغانستان، چین، اور امریکی نمائندوں کا اجلاس پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button