بین الاقوامی

روسی طیارے کو حادثہ، 61 افراد جاں بحق

.دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سےروس جانے والا بوئنگ طیارہ روس کے سرحدی شہر روستوف ندونو میں ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔  حادثے کے شکار بوئنگ 737 طیارےکی فلائٹ نمبر 981 میںسوار تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے میں 57 مسافروں اور 4عملے کے ارکان سمیت سوارتمام 61افراد ہلاک ہوگئے۔ دبئی کے مقامی وقت کے مطابق رات پونے دس بجے طیارہ روانہ ہوا۔ایمرجنسی سروسزکادعویٰ ہے کہ مطلع صاف نہ ہونے کے سبب پائلٹ رن وے کا تعین نہ کرسکا اور لینڈنگ کے دوران رن وے سے پچاس سے سو میٹربائیں جانب گر کر تباہ ہوگیا۔

روسی میڈیا کے مطابق طیارےکےمسافروں اورعملےکےافرادکےبارےمیں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button