بین الاقوامی

طالبات کے ساتھ مذاکرات کی باتیں عوام کے سامنے لائیں گے‘ عمر ذخیل وال

افغانستان حکومت نے واضح کردیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کبھی خفیہ نہیں رکھ سکتے اور اس سلسلے میں جو بھی باتیں ہونگی وہ عوام کے سامنے لائی جائینگی۔ گزشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان میں افغان سفیر عمر ذخیل وال کا کہناتھاکہ طالبان سے مذاکرات کے عمل کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی افغانستان سے انخلا کی شرط رکھی گئی ہے تاہم انہیں امید ہے کہ اس شرط کے بغیر بھی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی تعداد کم ہو گئی ہے اور اگر طالبان کی جانب سے حالات خراب نہ کئے جاتے تو شاید اب تک پاکستان سے غیر ملکی فوج مکمل طور پر انخلا کرچکی ہوتی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button