بین الاقوامی
طالبان نے مذاکرات غیر ملکی افواج کے انخلا سے مشروط کردیے

افغان طالبان نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا نہیں ہوگا تب تک حکومت سے امن مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
ہفتے کے روز افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں رواں ماہ مجوزہ مذاکرات میں شرکت کی تردید کرتے ہوئے ایسی اطلاعات کو افواہ قرار دیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک افغانستان پر غیر ملکی افواج کا قبضہ ختم نہیں ہوجاتا اور بےگناہ قیدیوں کو آزاد نہیں کیا جاتا ،اس وقت تک مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ افغان طالبان نے افغانستان میں روان فورسز آپریشنز کو بھی مذاکرات سے انکار کی ایک وجہ بتائی ہے۔