بین الاقوامی

طالبان کے ساتھ مذاکرات اسی مہینے متوقع: افغان سفیر

پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زخیلوال نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کو شروع ہونگے۔ یہ بات انہوں نے ایک افغان نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔ اس انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ یہ مذاکراتی عمل پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں ہونگے۔ افغان سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کا جھگڑا بلا جواز گرداننے کے لئے فتوا جاری کرنے کی غرض سے دونوں ممالک کے علما کرام کا جرگہ آئندہ دو ماہ میں بلایا جائے گا۔

دوسری جانب ایک ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر زخیلوال کا کہنا تھا کہ میڈیا کو وہ دکھایا جارہا ہے جو سب کو نظر آرہاہے لیکن ان کے مطابق افغان امن عمل کے لئے بہت سی پس پردہ کاوشیں بھی کار فرما ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کررہا ہے اور اس میں شامل تمام فریقوں کو دعوت دی گئی ہیں۔ افغان سفیر نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ان مذاکرات میں کوئی تیسرا فریق نہیں ہوگا جبکہ صرف طالبان گروہ اور افغان حکومت آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کرینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button