بین الاقوامی

جاپان کا فاٹا متاثرین اور افغان مہاجرین کےلئے ایک کروڑ 60لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان

حکومت جاپان کی طرف سے فاٹا متاثرین اور افغان مہاجرین کےلئے ایک کروڑ 60لاکھ ڈالرز امداد کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔حکومت جاپان یہ امداد اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں‘ یو این ڈی پی‘ یو این ایچ سی آر‘ یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے فراہم کرے گی۔اس بات کا اعلان پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے ناظم الامورراور قائمقام سفیر جونیا میٹسور اور اقوام متحدہ ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر انسانی حقوق نیل بوہنے نے گزشتہ روز عالمی ادارہ خوراک کے مرکزی دفتر میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ وزارت سیفران کے جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد طارق حیات ‘ یو این ڈی پی کی کنٹری ڈائریکٹر ٹریسی ننگرز‘ یو این ایچ سی آر کے نمائندے اینڈ ریکاریٹ وٹ‘ یونیسیف کے چیف آف فیلڈ آپریشنز راحماروڈ محمد اور عالمی اداروہ خوراک کی کنٹری ڈائریکٹر لولاکاسترو نے شرکت کی۔ حکومت جاپان کی ایک کروڑ60لاکھ ڈالرز کی امداد سے یو این ڈی پی کو 30لاکھ ڈالرز‘ یو این ایچ سی آر کو 40لاکھ ڈالر ‘ یونیسیف کو 30لاکھ ڈالرز اور عالمی ادارہ خوراک کو 60لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
حکومت جاپان کی تعاون کی بدولت یو این ڈی پی فاٹا کے متاثرین کو براہ راست امداد کے ذریعے اپنے علاقوں کو واپسی‘ مقامی ڈھانچے کی تجدید‘ روزگار اور کاروبار جیسے اہم شعبوں کی بہتری کےلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button