بین الاقوامی

سفیر ڈیوڈ ہیل کاامریکی مشن کے دو اہلکاروں کی ہلاکت پر بیان

سفیر ڈیوڈ ہیل نے امریکی مشن کے دو اہلکاروں کی بم دھماکے میں ہلاکت پر بیان میں کہا ہے کہ انہیں گزشتہ روز ایک بھیانک نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پشاور میں امریکی قونصل خانہ میں کام کرنےوالے دو ساتھی عابد شاہ اور فیصل خان دہشتگردی کے ایک حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ وہ سفارتخانے اور قونصلیٹ ٹیم اور فیملی کا جزولاینفک اور قابل قدر اثاثہ تھے۔
فیصل خان پشاور قونصل خانہ میں سینئر پاکستانی اہلکار تھے۔ انہوں نے 1998ءمیں انٹرنیشنل نارکاٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ افیئرز (آئی این ایل) میں شمولیت اختیار کی اور قبائلی علاقوں میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے لئے کام کیا۔ وہ متعدد اضلاع میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے عمل میں حکومت ِپاکستان کے معاون ثابت ہوئے۔ ان کی وفات پر ان کی اہلیہ، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عابد شاہ نے 2009ءمیں پشاور قونصل خانہ میں بطور سرویلنس ڈیٹیکشن اسپیشلسٹ شمولیت اختیار کی۔ 2012ء میں پروگرام کے خاتمے پر سکیورٹی ایسکارٹ اور اس کے بعد 2014ءمیں انہوں نے موٹر پول میں شمولیت اختیار کی۔ گیارہ بہن بھائیوں کے علاہ عابد شاہ کے لواحقین میں ایک بیوی اور سات بچے شامل ہیں۔
ڈیوڈ ہیل کا کہناتھاکہ بہیمانہ قتل اس فطری خطرے کی نشاندہی کرتا ہے جس کا سامنا فرائض کی ادائیگی کے دوران ہمیں اور بالخصوص ہمارے مقامی اہلکاروں کو کرنا پڑتا ہے۔ سب اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں اوران خطرات کو مول لیتے ہیں کیونکہ جو کام ہم سرانجام دے رہے ہیں وہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ امر میرے لئے با عث فخر ہے کہ تمام مشن ٹیم ، ریاست ہا ئے متحدہ امریکہ کے یہاں موجود تمام نمائند ہ ادارے ، تمام چاروں پوسٹس اور یہاں موجود امریکی اور پاکستانی ان خطرات کے باوجود مشن فیملی اور اپنے کام سے غیر معمولی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button